جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن کیوں دی ؟ رانا ثناءاللہ نے برسوں بعد حقیقت بتا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے برسوں بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی وجہ بتا دی ہے ۔ 24 پلس ڈیجیٹل کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی مقبول جماعت نہیں ہے بلکہ اسے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ووٹ ملا ،بالخصوص مہنگائی کیخلاف ووٹ پی ٹی آئی کو ملا کیونکہ مہنگی بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر عوام حکومت کیخلاف تھی اور حکومت چونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی تھی اس لیے عوام نے ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا ۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور بالخصوص نواز شریف کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ مجھے اس پارٹی میں 33 سال ہو گئے ہیں اور میں نے ایک دن بھی ایسا نہیں دیکھا کہ نواز شریف نے مفاہمت کی سیاست کی ہو یا پرو اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایا ہو ، ہم نے ہمیشہ مذاحمت کی سیاست کی ہے اور اس سے ہمیں بہت ووٹ ملا۔ اینکر نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کیا مذاحمت کی سیاست تھی ؟ جس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ آپ کو آج حقیقت بتاتا ہوں ، دراصل جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن ہو چکی تھی ، کیونکہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت تو تھی نہیں اس لیے اگر ہم ان کی ایکسٹینشن کیخلاف ووٹ دے بھی دیتے تو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا اور ہم نے حکمت عملی کے تحت پھر ان کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں ووٹ دیا تا کہ ہمارے تعلقات نہ خراب ہوں بلکہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی آپس میں لڑائی ہو کیونکہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ہی پراجیکٹ ہے ۔