امریکا نے اسرائیلی آبادکاروں کی تنظیم امانا پر پابندی عائد کردی،اس تنظیم پر پابندی مغربی کنارے میں تشدد کو فروغ دینے پر عائد کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کیا،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں آباد فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی وجہ ہے کہ امانا حملوں میں معاونت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پابندی کے تحت امریکا میں امانا کے اثاثے ضبط کرلیے گئے ہیں امریکی شہری امانا کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں : آئیڈیاز نمائش دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی: خواجہ آصف واضح رہے کہ یونائیٹڈ کنگ ڈم اور کینیڈا بھی اس سے پہلے امانا پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔