دسمبر 9, 2025

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کی تردید

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ جیسن گلیسپی ہی پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے ،جیسن گلیسپی ساؤتھ افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے ریڈ بال کوچ ہوں گے، یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویب سائٹ کی خبروں کی تردید کر دی، کرکٹ ویب سائٹ نے جیسن گلیسپی کو ہٹانے اور عاقب جاوید کو تینوں فارمیٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی خبر دی تھی۔