میکسویل میچ میں فرق ثابت ہوئے، انہوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، رضوان

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل میچ میں فرق ثابت ہوئے، انہوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، میکس ویل کو جیت کا کریڈٹ دینا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 کے بعد گفتگوکرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اس طرح کے میچ میں نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، مجھے اپنے بولرز پر اعتماد ہے، کمی انسان میں ہمیشہ رہتی ہے، پاکستان کی ٹیم تبدیلی کے فیز سے گزر رہی ہے۔رضوان کا کہنا تھا کہ جب بہترین الیون بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو نئے کھلاڑیوں کو آزمانا پڑتا ہے،تمام بیٹرز ایک ٹریک پر رہے ہیں، ہمیں کامیابی نہیں ملی وہ الگ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جب جیتتے ہیں بھی ہیں تب بھی غلطیوں کو دیکھتے ہیں، دوسرے ٹی 20 میں غلطیوں پر قابو پائیں گے، کوشش ہوگی سیریز میں کم بیک کریں۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔