بھارت کا انکار، حکومت کی پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کی ہدایت

بھارت کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار پر وفاقی حکومت نے پی سی بی کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کاپلان دیدیا،وفاقی حکومت نے پالیسی گائیڈلائنزسے پی سی بی کوآگاہ کردیااور کہا گیا ہے کہ آئی سی سی سے انکار کی وجوہات پوچھی جائیں گی،بورڈ آئی سی سی کو خط لکھ کربی سی سی آئی کے انکار کی وجوہات پوچھے گا اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلئے کام کیا جائے۔