دسمبر 9, 2025

سعودی ولی عہد کا اسرائیل سے فوری جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل سے فلسطین اور لبنان پر فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےعرب اسلامک سمٹ سے خطاب میں اسرائیل کے فلسطین ،لبنان اور ایران پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انروا کافلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ہے، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری فلسطین اور لبنان میں جارحیت ختم کرے، لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کوخطرے میں ڈال دیا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔ سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ انروا کا فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ہے،انروا پر اسرائیل کی پابندیوں کی مذمت کرتےہیں ، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے،اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیاہے۔