کراچی سے لاہور پرواز کی روانگی میں 5گھنٹے کی تاخیر، مسافر وں کا احتجاج

کراچی میں پی آئی اے کی لاہور کیلئے پرواز کی روانگی میں 5گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہونے پر مسافر وں کا احتجاج۔ مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پروقت بار بار تبدیل کئے جانے پر احتجاج کیا ۔ انتظامیہ کی طرف سے پرواز کی روانگی کا وقت 3 بار تبدیل کیا گیا، صبح 7 بجے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 302 تاحال روانہ نہ ہو سکی ۔ مسافروں نے ایئر لائن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد پرواز کی روانگی عمل میں لائی جائے۔