بھکر : مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، ڈرائیورسمیت 2افراد جاں بحق

بھکر میں مظفر گڑھ روڈ پر مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی ،ٹریفک حادثے میں ڈرائیورسمیت 2افراد جاں بحق ،9مسافر زخمی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بس اور ٹریلر میں حادثہ سموگ کے باعث پیش آیا ۔ بھکر مظفر گڑھ میانوالی روڈ پر چھپری ہوٹل کے قریب ٹرالر کھڑا تھا جس سے بس جا ٹکرائی۔