ذیابیطس آنکھوں کے اہم جُز ریٹینا کو بھی متاثر کرسکتا ہے، ماہرین

ذیابیطس کے شکار افراد کو ان کی دائمی حالت سے متعلق متعدد صحت کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آنکھوں کے قیمتی جُز ریٹنا کا نقصان (ریٹینوپیتھی) ان میں سے ایک ہے۔امریکن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر جے مائیکل جمپر نے کہا، ”ذیابیطس کسی بھی شخص کی سب سے قیمتی حس، بینائی کو علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی خاموشی سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ذیابیطس کے شکار ہر شخص کو اپنی بینائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور آنکھوں کے باقاعدگی سے معائنے کرانا چاہیے۔تاہم جمپر نے ایک نیوز ریلیز میں کہا ذیابیطس سے متعلقہ ریٹینوپیتھی کا ابتدائی طور پر پتہ لگانے اور علاج میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس سے متعلق آنکھوں کی بیماری سے بینائی کا کھو جانا پہلے سے طے شدہ نتیجہ نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر پتہ لگانے اور ریٹنا کے ماہرین کے زیر قیادت علاج میں پیشرفت ذیابیطس کے شکار لوگوں کو زندگی بھر صحت مند بصارت سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔