دسمبر 8, 2025

سعودی ولی عہد سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

سعودی ولی محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا،ملاقات میں سعودی پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔