میکسیکو میں ایک بہت بڑا مایا شہر صدیوں سے جنگل میں چھپے رہنے کے بعد دریافت کرلیا گیا ہے۔آثار قدیمہ کے ماہرین کو جنوب مشرقی ریاست کیمپیچے میں مایا تہذیب کے اہرام، کھیلوں کے قدیم میدان، اضلاع کو ملانے والے کاز ویز اور ایمفی تھیٹر ملے ہیں۔ماہرین نے جنگل میں پوشیدہ کمپلیکس کو بے نقاب کیا جسے انہوں نے ویلریانا کا نام دیا ہے۔ ماہرین نے اسے لیدر کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا جو کہ ایک قسم کا لیزر سروے ہے جو اشجار کے نیچے دبے ہوئے ڈھانچے کا نقشہ بناتا ہے۔ان کا خیال ہے کہ یہ کثافت میں صرف کالاکمول کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جسے قدیم لاطینی امریکا میں مایا کا سب سے بڑا مقام سمجھا جاتا ہے۔ٹیم نے مجموعی طور پر تین سائٹس دریافت کیں جن میں سے ایک سروے کے علاقے میں جو اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے سائز کے جتنی ہے.