کراچی سے لندن کا سفر اب ڈیڑھ گھنٹے میں ممکن

چین ایک ہائپرسونک جیٹ کی نقاب کشائی کرنے والا ہے جو گھنٹوں میں دنیا کی کسی بھی منزل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا جدید ترین ہائپرسونک طیارہ عالمی سفر میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ یہ طیارہ کراچی سے لندن کا فاصلہ صرف آدھے گھنٹے میں طے کرسکتا ہے۔اسے 2027 تک تجارتی میدان میں متعارف کرادیا جائے گا کیونکہ یہ پہلے ہی ایک کامیاب تجربے سے گزر چکا ہے۔یہ ہائپرسونک طیارہ ہائیڈروجنک طیارے سے زیادہ تیز سفر کرے گا جو آواز کی رفتار سے دو فیصد زیادہ ہے۔رپورٹس کے مطابق ہائپر سونک سے چلنے والے جیٹ کا ڈیزائن اسے تیز چلانے میں مدد دیتا ہے اور یہ طویل سفر کے وقت کو چند گھنٹوں تک کم کر دیتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی جدید پروپلشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی جہاز کو ماچ 4 یا آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کے قابل بناتی ہے۔