کوٹری(پ۔ش) سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن(SBA) پرویز احمد شیخ کے اعلامیئے کے مطابق ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس 17 نومبر کو کراچی میں ہوگا. اجلاس کی صدارت صدر انجینیئر محمد محسن خان کریں گے جس میں صوبائی سطح پر مینز وومینز ایونٹس آرگنائز کرنے کے علاوہ، نیشنل گیمز کراچی و مختلف کوچنگ پروگرامز اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم، خازن ندیم ظہیر, ہیڈ کوچ عامر سلیم اور دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو میں صدر ایس بی اے انجینیئر محمد محسن خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان فیڈریشن بیس بال و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن،سندھ اسپورٹس بورڈ اور خود ایس بی اے کی پالیسیوں و آئین کے تحت بیس بال کھیل کے ہر فارمیٹ کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ بیس بال ٹیمز PFB اور ہماری کاوشوں سے مینز وومینز نیشنل ایونٹس، بوائز انڈر 12 اور دیگر ایونٹس میں باقائدگی سے شرکت کرتی ہے اور کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے ہمارے درجنوں کھلاڑی نہ صرف سندھ، پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر روشناس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر کھیلوں کے فروغ کے لیئے زمیداران ادارے تعاون کریں اور بیس بال کھیل کو بورڈز و یونیورسٹیز کی طرح اپنے کیلینڈرز میں شامل کریں تو ہماری مستعد و سابق بیس بالرز پر مشتمل کابینہ بیس بال کے فروغ کے لیئے خدمات اور بھی بہتر انداز سے جاری رکھے گی۔