نومبر 19, 2026

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کیخلاف سابقہ پارٹنر نے ایک اور مقدمہ دائر کردیا

ٹینس کی عالمی نمبر ایک پوزیشن پر موجود جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو سابقہ پارٹنر برینڈا پیتیا کی جانب سے نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے۔زیوریف کے وکلا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے خلاف دائر مقدمے کا عدالت میں دفاع کریں گے۔برینڈا پیتیا نے الزام عائد کیا ہے کہ زیوریف نے گھریلو تشدد کے مقدمے کے اختتام کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بے گناہی ثابت ہونے کا دعویٰ کیا۔وہ عدالت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ جرمن ٹینس اسٹار کو مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روکا جائے اور انہیں ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں زیوریف کے خلاف جسمانی تشدد کے الزام پر سزا کا حکم جاری ہوا تھا تاہم انہوں نے اسے چیلنج کردیا تھا۔جون 2024 میں برلن کی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی لیکن پیتیا کی خواہش اور زیوریف کی رضامندی سے کارروائی ختم کردی گئیعدالت نے واضح کیا تھا کہ اس فیصلے کا مطلب نہ جرم ثابت ہونا تھا اور نہ ہی بریت۔زیوریف کے وکلا کا مؤقف ہے کہ ان کے موکل کو اپنی بے گناہی پر یقین رکھنے اور اس کا اظہار کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔