نومبر 6, 2026

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کا 12.3 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا،

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر بدعنوانی کے مقدمے میں عائد 5 کروڑ ملائیشین رنگٹ (تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر) کا جرمانہ ادا کردیا گیا ہے۔یہ ادائیگی شاہی معافی کے تحت عائد شرائط میں شامل تھی، جس کے بعد انہیں جیل میں باقی سزا گھر میں نظر بندی کے دوران گزارنے کی اجازت ملنے کا راستہ ہموار ہوا۔تاہم اہم بات یہ ہے کہ جرمانے کی رقم نجیب رزاق نے ذاتی طور پر ادا نہیں کی بلکہ ان کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن نے چندہ جمع کرکے یہ رقم ملائیشیا کی عدالت میں جمع کرائی۔ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم نے 18 ستمبر 2026ء کو نجیب رزاق کو مشروط شاہی معافی دی تھی، جس کے تحت انہیں اپنی باقی ماندہ چھ سالہ قید کی سزا گھر میں نظر بندی کے دوران گزارنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس رعایت کے لیے 5 کروڑ رنگٹ جرمانہ ادا کرنا اور معافی کی دیگر شرائط پوری کرنا ضروری تھا۔ معافی کے تحت ان کی متوقع رہائی کی تاریخ 23 اگست 2028ء مقرر تھی۔نجیب رزاق کی جماعت UMNO نے ان کی مدد کے لیے ستمبر میں خصوصی فنڈ قائم کیا تھا، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر افراد سے چندہ جمع کیا گیا۔