اکتوبر 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فررسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ‍‍‍ذرائع کے مطابق فورسز جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کردیے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، بلوچستان کے علاقے گورندر، ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماشکیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ​سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔