ستمبر 28, 2026

ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے

بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔تھروواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابلِ شکست 139 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور کیریئر کے بہترین 9 چھکے شامل تھے۔اس شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے بھارت میں ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے 7006 رنز بنا کر ٹنڈولکر کا 6976 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی اپنی 55ویں ون ڈے سنچری کے دوران ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے۔وہ 303 اننگز میں اس سنگ میل تک پہنچ کر تیز ترین 15 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ سچن ٹنڈولکر نے 377 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 60 سنچریز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔