ستمبر 27, 2026

محمد رضوان فون فرانزک کے لیے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، امام الحق کا مکمل تعاون

لاہور: پاکستانی کرکٹر امام الحق کا فونز فرانزک اینالسز کا آغاز ہو چکا ہے تاہم محمد رضوان بار بار بلانے کے باوجود فون فرانزک اینالسز کے لیے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق فون کا تفصیلی فرانزک ڈیٹا اینالسز کے لیے محمد رضوان کی ذاتی حیثیت میں موجودگی ضروری ہے، اب 28 سمتبر کو این سی سی آئی اے کی طرف سے دوبارہ رضوان کو بلایا جا سکتا ہے۔این سی سی آئی اے حکام ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ 611 اور 622 این سی سی آئی اے کو انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ محمد رضوان فون ڈیٹا اینالسز سے بچنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب امام الحق این سی سی آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور امام الحق کی موجودگی میں انکے فون ڈیٹا اینالسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔این سی سی آئی اے حکام چاہتے ہیں کہ محمد رضوان کو بھی امام الحق کی طرح تفتیش میں تعاون کرنا چاہیے۔