ستمبر 19, 2026

اے آئی اسسٹنٹ کی براہ راست بینک اکاؤنٹس تک رسائی، اینتھروپک کا فیچر پر کام جاری

اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی اینتھروپک سے متعلق ایک لیک میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ کمپنی اپنے اے آئی اسسٹنٹ کی براہ راست بینک اکاؤنٹس تک رسائی کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔لیک ہونے والے اسکرین شاٹس کے مطابق اینتھروپک اپنی کلاؤڈ ایپ کے ایک نئے ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جس میں اے آئی اسسٹنٹ کو صارفین کے بینک اکاؤنٹس تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔مبینہ طور پر کلاؤڈ منی نامی یہ پرسنل فنانس ٹول اُن صارفین کو اخراجات کا تجزیہ اور مالی منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرے گا جو اپنے بینک اکاؤنٹس ایپ سے منسلک کریں گے۔یہ نیا فیچر سب سے پہلے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹیسٹنگ کیٹلوگ نے دریافت کیا۔ یہ فیچر آئی او ایس پر کلاؤڈ ایپ کے سائڈبار میں ’چیٹ‘ ٹیب کے بالکل نیچے نظر آتا ہے۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ کلاؤڈ کے ساتھ اپنے پیسوں کو سمجھیں۔ اپنے بینک اکاؤنٹس لنک کریں اور کلاؤڈ سے اخراجات، منصوبہ بندی اور دیگر امور کے بارے میں پوچھیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کن بینکوں کو سپورٹ کرے گا یا اسے کب اور کن ممالک میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ ابتدا میں یہ صرف امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہو۔