اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم کیس کا ایک صفحے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔راول جھیل کے کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ 2022 کے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے کالعدم قرار دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔وزارت دفاع، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی و دیگر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔آڈیٹر جنرل کو قومی خزانے کو نقصان کا تخمینہ لگانے اور ملوث افسران سے واپس لینے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔عدالت نے کہا کہ نیول فارمز کو پاکستان نیوی ہیڈکوارٹر کے آفس کے نام پر زمین کا انتقال غیر قانونی قرار دینے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سنگل بینچ کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔




