ریاض: یمن کے حوثی گروپ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی اتحادی فورس نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سخت جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں بھی شدت آگئی ہے۔یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے صنعا دوبارہ حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری کے مطابق حوثیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔سعودی عرب اور یمن کے درمیان تازہ کشیدگی سے خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔




