لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کردیا، شان مسعود اور اذان اویس کریز پر موجود ہیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریںلارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 248 رنز 9 وکٹوں کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، گس آٹکسن 45 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جوش ٹونگ 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں میچ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا تھا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گس ایٹکنسن نے 45، بین ڈکٹ اور لارنس نے 17،17 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 جبکہ محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان علی آغا نے سلپ میں ایک شاندار کیچ بھی پکڑا۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی بولرز نے درست ثابت کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان علی آغا کی جگہ بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے۔ سلمان علی آغا نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی تھی جہاں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔




