میٹا نے نوعمروں کے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی نئے قانون کے تحت میٹا نوعمروں کے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے جب تک کہ والدین مزید وقت کی منظوری نہ دیں.کمپنی آدھی رات سے صبح 6 بجے تک نوعمروں کی رسائی کو بھی روک دے گی اور اسکول کے اوقات میں پش نوٹیفکیشنز کو بند کر دے گی۔مزید برآں میٹا اگلی دہائی کے دوران 18 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرے گا ان الزامات کی تلافی کیلئے جس میں کہا گیا کہ پلیٹ فارم بچوں کو مگن رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور کمپنی نے لوگوں کو ان کی سیفٹی کے بارے میں گمراہ کیا۔




