واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج سے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ آج سے ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ کا آغاز ہورہا ہے، جسے وہ کسی بھی مخالف ملک کے خلاف امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایران پر فوجی دباؤ کے بعد اقتصادی اور مالی محاذ پر بھی مزید سخت اقدامات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔




