اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی نظرثانی اپیل پر اعتراضات کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہریاست نے سپریم کورٹ کی فائلنگ برانچ کے اعتراضات کے بعد نظرثانی درخواست واپس لے لی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ک ہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔




