اگست 3, 2026

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے کی تفتیش تبدیل کر کے سی سی ڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قتل میں شوٹرز سامنے آنے پر مقدمہ کی تفتیش تبدیل کی گئی اور اس سلسلے میں تفتیش کا عمل سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کو سونپا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر اور ان کی ٹیم اس مقدمے کی تفتیش کرے گی۔ اس سے پہلے اس مقدمے کی تفتیش تھانہ غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس کر رہی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی کے ذریعے دیگر شوٹرز کو گجرانوالہ سے لاہور لے کر آیا تھا جب کہ عبداللہ طاہر کو قتل کروانے والا ملزم کوگی بٹ بیرون ملک فرار ہے۔کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے سی سی ڈی پولیس ریڈ وارنٹ جاری کروا رہی ہے۔