لاہور: ملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں گزشتہ شب ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران ملکی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔




