جولائی 21, 2026

یوئیفا صدر نے فیفا ورلڈکپ فائنل میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟

یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن نے فیفا کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شرکت نہیں کی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عالمی اداروں کے درمیان ٹورنامنٹ کے دوران ڈسپلنری فیصلوں، ریفری انتظامات اور میچ آپریشنز سے متعلق متعدد معاملات پر شدید اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑا تنازع فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالاگون کے ریڈ کارڈ کے باوجود خودکار ایک میچ کی پابندی مؤخر کرنے کے فیصلے پر سامنے آیا۔یوئیفا نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فیفا نے ’سرخ لکیر عبور کر لی‘۔چیفرن کی عدم موجودگی کی ایک اور وجہ صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کا معاملہ بھی تھا جنہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث ورلڈ کپ میں فرائض کی ادائیگی کا موقع نہیں مل سکا۔ بعد ازاں انہیں اگست میں یوئیفا سپر کپ کا ریفری مقرر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یورپی حکام نے ایران سے متعلق میچوں کے انتظامی معاملات، لازمی ہائیڈریشن بریکس اور فائنل میں ہاف ٹائم کے دورانیے میں اضافے جیسے فیفا کے نئے فیصلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔