ایرانی وزازت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے عملے کو عمان سے مشاورت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کا متن مختصر ہے اور اس میں 14 شقیں شامل ہیں۔ مزید برآں امریکا کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے متن میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں۔




