جولائی 12, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کوہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کردی۔انہوں نے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کاجائزہ لیا، پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کےلیے تجاویز طلب کرلیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی، سرکاری اسکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا ہوگیا جب کہ ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے ذیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیاپیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دی گئی، ایک لاکھ 38ہزار پیف اساتذہ کے اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی، اجلاس میں پی ایس آر پی پر بریفنگ،اختراعی ذرائع آمدن کی امکانات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کرلیا۔