جولائی 8, 2026

زمین پر موجود 99 فیصد آبادی آج ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے کیسے مستفید ہوگی؟

آج دنیا بھر میں فلکیات کا ایک نادر واقعہ رونما ہونے جارہا ہے جب کرہ ارض پر موجود تقریباً 99 فیصد افراد اس کا تجربہ کریں گے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 8 جولائی بروز بدھ کو زمین پر موجود 99 فیصد افراد ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے فیض یاب ہوسکیں گے یعنی وہ دن کی روشنی میں ایک ہی وقت میں ہوں گے۔عموماً ایسا ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں دن ہوتا ہے تو کسی میں شام یا رات لیکن آج وہ دن ہے جب 8.2 ارب افراد تقریباً ایک منٹ کے لیے یا تو دن کی روشنی میں ہوں گے یا پھر ٹوائیلائٹ کے تین مراحل میں سے کسی ایک مرحلے میں ہوں گے۔یہ اوور لیپ زمین کے جھکاؤ اور زمین کے شمالی نصف حصے میں موسمِ گرما کے وقت کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔اس واقعے کے دوران شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے بیشتر حصے دن کی روشنی میں ہوں گے جہاں دنیا کی آبادی کی بھاری اکثریت رہتی ہے۔جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں، انٹارکٹیکا اور آس پاس کے سمندروں میں رات کے حالات برقرار رہیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہر سال تقریباً 60 دنوں تک یعنی تقریباً 18 مئی سے 17 جولائی کے درمیان ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں۔