انسانوں کے بعد اب روبوٹس نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا شروع کر دیا ہے۔‘پیمبا’ نامی ایک ہیومینائیڈ روبوٹ (انسان نما) نے ایکواڈور کے بلند ترین آتش فشاں ‘چمبورازو’ پر چھ ہزار میٹر سے زائد کی بلندی تک پہنچ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی کارنامے کو روبوٹکس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بہت بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ روبوٹ پیمبا نے پہاڑ کے انتہائی دشوار گزار برفانی راستوں، آکسیجن کی شدید کمی اور سخت ترین موسمی حالات کا کامیابی سے سامنا کرتے ہوئے اس مہم کو مکمل کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی مہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس کے میدان میں ایک نئے دور کی نوید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آنے والے وقت میں مشینیں انسانوں کے ساتھ مل کر انتہائی مشکل، خطرناک اور جان لیوا ماحول میں بھی ریسکیو اور دیگر اہم ذمہ داریاں باآسانی نبھا سکیں گی




