کراچی میں نیگلریا فاؤلری کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں 44 سالہ شہری میں مہلک دماغ خور امیبا کی تشخیص ہوئی ہے۔نجی اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کو نیگلریا فاؤلری کے باعث شدید دماغی انفیکشن لاحق ہو گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔




