سلوواکیہ کی حکومت نے روسی شہریوں کی نئی ویزا درخواستوں کی عارضی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام یورپی یونین کی مشترکہ سلامتی پالیسی اور روس سے منسلک بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔فیصلے کے تحت روسی شہریوں کی نئی ویزا درخواستیں فی الحال قبول نہیں کی جائیں گی، جبکہ بعض مخصوص زمروں، جیسے انسانی ہمدردی کے معاملات، قریبی خاندانی وجوہات یا دیگر استثنائی کیسز کے لیے الگ طریقۂ کار برقرار رکھا جا سکتا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین نے روسی شہریوں کے لیے ویزا قواعد پہلے ہی سخت کر رکھے ہیں۔ 2022 میں روس کے ساتھ ویزا فسیلیٹیشن معاہدہ معطل کیا گیا تھا، جبکہ بعد میں روسی شہریوں کے لیے ملٹی بریج انٹری ویزوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں، جس کے نتیجے میں ویزا حاصل کرنے کا عمل زیادہ سخت اور طویل ہو گی سلوواکیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ اور یورپی شینگن نظام کے تحت ویزا درخواستوں کی مزید سخت جانچ کو یقینی بنانا ہے۔




