آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 5 جولائی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔آزاد جموں و کشمیر بھر میں روزمرہ معمولات زندگی بحال، شہریوں نے ہڑتال کو مکمل طور پر رد کر دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی کال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں اور انتشار پھیلانے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ عوام جھوٹی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور اپنے کاروباری معاملات معمول کے مطابق چلائیں۔شہری کا کہنا تھا کہ ریاست بھر میں تمام کاروباری مراکز، سرکاری و نجی دفاتراور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے ریاست کو پہلے ہی کافی معاشی اور سماجی نقصان پہنچ چکا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی عوام اب مزید کسی انتشار یا بدامنی کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں۔عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔




