جون 30, 2026

واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا یوزرنیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنا فون نمبر ظاہر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ماہ کے دوران مرحلہ وار دنیا بھر میں واٹس ایپ کے تقریباً 3 ارب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔پیر سے صارفین ایپ کے ذریعے اپنا منفرد یوزرنیم محفوظ کر سکیں گے۔ تاہم، یوزرنیم رکھنا لازمی نہیں ہوگااس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارفین صرف یوزرنیم کا تبادلہ کرکے ایک دوسرے سے چیٹ کر سکیں گے جبکہ ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے والوں کو بلاک یا رپورٹ کرنے کا آپشن بھی موجود رہے گا۔واٹس ایپ کے مطابق یوزرنیم زیادہ سے زیادہ 35 حروف پر مشتمل ہوگا اور صارفین کسی بھی وقت اپنا یوزرنیم تبدیل یا حذف کر سکیں گے۔کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معروف شخصیات اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے نام عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاکہ جعل سازی اور دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کو صارفین کی پرائیویسی میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔