ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کی علی الصبح کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی مبینہ ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے حالیہ فوجی حملوں کے جواب میں کی گئی۔ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ویڈیو میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس اور بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات سے بیلسٹک میزائل اور ڈرون فائر کیے جاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکی فوجی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے گئے اور ان کا مقصد امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔دوسری جانب اس دعوے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی ویڈیو یا اس میں کیے گئے تمام دعوؤں پر فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔




