وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ زلزلے سے ایک لاکھ تک اموات کا خدشہ ہے۔ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوئیں جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق ایک لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں، اب تک 10 ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ 164 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمیوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق گذشتہ رات وینزویلا میں آنے والے زلزلوں میں سے ایک سنہ 1900 کے بعد ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ادارے کے زلزلوں کے ریکارڈ کے مطابق 29 اکتوبر 1900 کو وینزویلا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جسے سان نارسیسو زلزلہ کہا جاتا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے اور تعداد لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے کوشاں ہیں اور اب تک 235 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے۔زلزلے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر کراکس کے مغرب میں واقع علاقے میں آئے، تاہم ان کے جھٹکے پورے وینزویلا میں محسوس کیے گئے اور پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا تک بھی لرزش محسوس کی گئی۔وینزویلا کے وزیر داخلہ نے شہریوں کو احتیاطاً گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کئی مقامات پر ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ادارے نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات 44 فیصد ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔حکومتی عہدیدار روڈریگیز کے مطابق وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیٹیا ایئرپورٹ کو زلزلے سے ہونے والے شدید نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے فوراً بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر اور عملہ خوف و ہراس کے عالم میں ایئرپورٹ کی راہداریوں سے باہر نکل رہے ہیں جبکہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران چھتوں سے گرد و غبار کے بڑے بادل نیچے گرتے دکھائی دیے۔حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید معائنے مکمل ہونے تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔زلزلے ایسے وقت میں آئے جب وینزویلا میں قومی تعطیل منائی جا رہی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے جس سے جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ مزید بڑھ گیا ہے۔حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں، ریسکیو اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ تباہی کی مکمل تصویر سامنے آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ امریکا اس مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا کہ آج شام آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد امریکا وینزویلا کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ ہم مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اور امدادی معاونت کو متحرک کیا جا رہا ہے۔امریکی حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد اور متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان رابطے جاری ہیں، جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔




