جون 25, 2026

ٹرمپ کا رویہ پھر سخت ہوگیا، پاسداران انقلاب بھی ہرمز میں جہازوں کے گزرنے سے متعلق مؤقف پر قائم

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی قرار دے دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمزکے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔ پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف ان مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے جو ایران نے باقاعدہ طور پر مقرر کیے ہیں۔ایرانی پاسداران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔