پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ڈی کیٹیگری کا ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ سب سے اہم ہے، اس میں شاہینز وغیرہ کے ابھرتے ہوئے 16 سے 20 نوجوان پلیئرز شامل ہوں گے۔عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ کے حامل پلیئرز کو 10 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔شاہین آفریدی کے ٹیسٹ مستقبل کے سوال پر سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ سارے سال آپ صرف ٹی ٹوئنٹی ہی میچز کھیلتے رہیں، متواتر 4 اوورز کرنے کے بعد آپ ٹیسٹ میں 20، 25 اوورز نہیں کر سکتے، ون ڈے میچز تو بہت کم ہی ہوتے ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جو پلیئرز پورے سال چار روزہ کرکٹ کھیل کر پرفارم کرتے ہیں اور اس فارمیٹ میں دلچسپی زیادہ ہے ان کو ریڈ بال میں ترجیح دینی چاہیے۔




