جون 20, 2026

فیصل آباد: محققین نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے جدید’ بائیو آرٹیفیشل لیکوڈ ٹری ‘ تیار کرلیا

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے لڑنے والے روایتی درختوں کی افزائش اور ان کے فضا کو صاف کرنے کے قابل بننے میں سالوں لگتے ہیں۔اسی تناظر میں فیصل آباد کے ریسرچرز نے ایک ایسا جدید بائیو آرٹیفیشل لیکوڈ ٹری تیار کیا ہے جو اکیلا 50 درختوں کے برابر فضا کوصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب اور فیصل آباد کے نجی ادارے کی کاوش سے تیار ہونے والا لیکوڈ ٹری شیشے کے مرتبان میں قدرت کے ضیائی تالیف کے عمل کو انتہائی تیز رفتاری سے دہراتا ہے۔ اس میں لگے ہائی ٹیک پمپس آس پاس کی آلودہ ہوا اور اسموگ کے زہریلے ذرات کو کھینچ کر پانی کے مرتبان میں داخل کرتے ہیں، جہاں موجود مائیکرو الجی کاربن اور خطرناک گیسوں کو اپنی خوراک کے طور پر نگل لیتی ہے اور بدلے میں بھاری مقدار میں خالص آکسیجن فضا میں خارج کرتی ہے۔لیکوڈ ٹری کی تجرباتی کامیابی کے بعد حکومت پنجاب اب اسے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
لیکوڈ ٹری کی تیاری
ماہرین کے مطابق ایک لیکوڈ ٹری کی تیاری میں صرف 15 سے 20 دن درکار ہوتے ہیں چھوٹالیکوڈ ٹری 25 اور بڑا لیکوڈ ٹری 50 درختوں کے برابر ماحول صاف کر سکتا ہے اور مسلسل روشنی فراہم کر کے ان کی استعدادکار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ محکمہ تحفظِ ماحولیات نے بھی تجرباتی نتائج کے بعد آکسی جینک ٹری کو منظوری کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔