جون 20, 2026

بنوں میں زور دار دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بنوں میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہےبنوں اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد لائے گئے زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔