اسلام آباد:ایران امریکا ایم او یو پر دستخطی تقریب میں انتظامات کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار، عطا تارڑ کل شام سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔ قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے اہم نمائندے بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے حکام تقریب کے انتظامات کے لیے پیشگی روانہ ہوئے، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ جنیوا پہنچ گئیں، سکریٹری خارجہ کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی جنیوا پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے دیگر سینیئر حکام آج رات گئے روانہ ہوں گے۔




