واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم کے ویب ورژن میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ویسے تو واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد فیچرز دستیاب ہیں جو موبائل ایپس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔مگر اب تک اس میں گروپ وائس اور ویڈیو کالز کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ کے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالز ون آن ون چیٹس پر دستیاب ہے۔واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیںمگر اب واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں گروپ چیٹس کے اندر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین 32 افراد سے گروپ چیٹ کرسکیں گے اور اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔گروپ کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔جب بھی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو گروپ چیٹس کی ونڈو میں ایک کال بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے وائس یا ویڈیو کال کی جاسکے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گروپ کالز کے لیے کال لنکس کو بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ دیگر افراد کو کال کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا جاسکے۔ہر کال لنک کا اپنا منفرد اور محفوظ یو آر ایل ہوگا اور کوئی بھی اس کی نقل نہیں بنا سکے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر کال لنک کو استعمال نہ کیا گیا تو وہ 30 دن بعد ایکسپائر ہو جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گروپ کالز کا فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر توقع ہے کہ اسے جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔




