ماہر امراض اطفال ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں خسرہ سے دو ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خسرہ کے شکار سندھ میں 53 بچے پیچیدگیوں سے انتقال کرگئے۔ رواں سال ملک میں خسرہ سے 96 بچے جاں بحق ہوئے۔ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ تیس فیصد والدین ویکسین نہیں لگواتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 7 ہزار خسرہ کے کیسز میں تصدیق ہوئی۔ 5 سال سے کم عمر بچے ویکسین ضرور لگائیں۔اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 ، پنجاب میں 15 اور بلوچستان میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔




