افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے۔عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ افغانستان میں علاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا۔عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہےافغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین کو کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔




