جون 2, 2026

میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا

میٹا نے دنیا بھر میں انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر میں 13 سال پلس ٹین (teen) اکاؤنٹس پر زیادہ سخت نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔2 جون سے دنیا بھر میں کمپنی کے تمام پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے سخت سیٹنگز کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔اسے اکتوبر 2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے دنیا بھر میں توسیع دی جا رہی ہے۔میٹا نے بتایا کہ وہ ایک سیفٹی کمپنی الائس کے ساتھ مل کر کم عمر صارفین سے متعلق فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔نئی تبدیلیوں کے تحت کم عمر صارفین اب ایسے اکاؤنٹس کا مواد دیکھ یا انہیں فالو نہیں کرسکیں گے جو اکثر نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔میٹا کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی ریکومینڈینشز یا سرچ رزلٹس میں بلاک کر دیا جائے گا۔اکتوبر میں کمپنی نے انسٹا گرام میں اس نئی سیٹنگ کو متعارف کرایا تھا۔اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ انسٹا گرام کی جانب سے کم عمر صارفین کو مختلف سرچ اصطلاحات جیسے الکحل کے استعمال سے بھی روکا جائے گا۔اسی طرح لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ کا اضافہ بھی کیا گیا۔والدین یہ سیٹنگ ان صارفین کو پلیٹ فارم میں کسی کمنٹ تک رسائی سے روکنے کے لیے استعمال کرسکیں گے، یہاں تک کہ ان کی اپنی پوسٹس کے کمنٹس کو دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔