جون 1, 2026

اب بچے رٹو طوطے نہیں بنیں گے بلکہ سیکھیں گے، اے آئی ٹیوٹر آ گیا!

ٹیکنالوجی کے میدان میں اب ایسا ٹیوٹر آ گیا ہے جو بچوں کو رٹو طوطا نہیں بنائے گا بلکہ سیکھنے کی تربیت دے گا۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نظام تعلیم ایسا ڈیزائن ہوا ہے، جس میں بچوں کی صلاحیتیں بڑھانے کے بجائے تمام تر توانائی انہیں رٹانے پر لگائی جاتی ہے۔تاہم اب ٹیکنالوجی کے میدان میں ایسا ٹیوٹر آ گیا ہے جو بچوں کو رٹا لگوانے کے بجائے انہیں سمجھ کر سیکھنے کی تربیت دے گا اور یوں ان کے سوچنے سمجھے کی صلاحیت بڑھائے گا۔یہ اے آئی ٹیوٹر سوالات کے ذریعہ طلبہ کی رہنمائی کرے گا تاکہ بچے خود سوچ سمجھ کر مسئلہ حل کر سکیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلینٹ کی بانی سو کھم نے دنیا کے ایسا پہلا اے آئی گرافیکل ٹیوٹر بنایا ہے جو بچوں کو ذہین بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آئی بچوں کو کمزور بنا رہا ہے جبکہ اسے انہیں ذہین بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا ایسا اے آئی ٹیوٹر ہے جو بچوں کو واقعی سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔اے آئی ٹیوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ’سقراطی طریقہ تدریس‘ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں بچوں کو براہ راست جواب دینے کے بجائے سوالات کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ خود مسئلے کو سمجھیں اور حل تک پہنچیں۔