مئی 30, 2026

آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم آمد، عید الاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے کیتھرین وائٹ مین کا استقبال کیا۔کیتھرین وائٹ مین نے پاکستانی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آسٹریلوی ٹیم مینیجر نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔