مئی 30, 2026

آئرلینڈ کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میں اننگز سے شکست

نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 79 رنز سے شکست دے دی۔بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد رچن رویندرا (121) اور ٹام بلنڈل (186) نے 217 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔بعد ازاں ٹام بلنڈل نے ڈین فوکس کرافٹ (98) کے ہمراہ مزید 158 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔نیوزی لینڈ نے 490 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 3 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر رہے۔آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔نیوزلینڈ کی جانب سے نیتھن اسمتھ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔آئرش ٹیم دوسری اننگز میں بھی 232 رنز ہی بناسکی اور اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔